ایرانی اسپیکر کا پائیدار قیام امن کی فراہمی میں ترکی اور ایران کے فعال کردار پر زور

تہران، ارنا-  ترکی کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں خطے میں پائیدار قیام امن قائم کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے فعال کردار پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "علی لاریجانی" نے آج بروز ہفتہ کو ترکی میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس کے موقع پر ترکی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر "مصطفی شنتوپ" کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کی میزبانی کیلئے ترک اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی، خطے کے دو اہم ملک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات برقرار ہیں جو حکومتوں، عوام اور پارلمینٹوں کے درمیان دیکھائی دیتے ہیں۔

 ایرانی اسپیکر نے کہا کہ وہ اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ایک تفصیلی مذاکرات میں باہمی معاشی تعلقات کی توسیع سمیت علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل پر بات چیت کی ہے۔

لاریجانی نےعلاقے میں پائیدار قیام امن کی فراہمی سے متعلق دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران اور ترکی کے پارلیمانی تعلقات کا فروغ، دونوں ملکوں کے مفادات کی فراہمی میں موثر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ترکی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ حالیہ ملاقات کو موثراور تعمیری قرار دیتے ہوئی کہا کہ اس ملاقات میں علاقے کے اہم ترین مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر کو دورہ ترکی آنے کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =