14 دسمبر، 2019 3:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83593882
0 Persons
ایران کے غیر ملکی تجارت کی شرح 55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

شہرکرد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے 8 ابتدائی مہینوں کے دوران، 55 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے ڈپٹی مینجر برائے غیرملکی بازار "مسعود کمالی اردکانی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 27 ارب ڈالر برآمدات پر مشتمل تھی جن میں گزشتے سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 16 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 کمالی اردکانی نے دنیا کی 7 بڑی مارکیٹوں میں ایرانی برآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دوسالوں تک 15 ہمسایہ ممالک کو ایرانی برآمدات کی سطح 2 سے 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے ہمسایہ ممالک کے درآمدات کے تقاضے کا حجم ایک ہزار 200 ارب ڈالر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کی ہمسایہ ممالک کو برآمدات کی سالانہ شرح مالیت کے لحاظ سے 24 ارب ڈالر ہے اور اس کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی ساری صلاحتیں موجود ہیں۔

ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے ڈپٹی مینجر برائے غیرملکی بازاروں نے مزید کہا کہ یوریشن مارکیٹوں کا تجارتی حجم سالانہ، 300 ارب ڈالر ہے جس میں ایران کاحصہ ایک ارب ڈالر سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ایران کی تجارتی ترقی تنظیم میں یوریشین مارکیٹ کے ادارہ کا قیام عمل میں آیا ہے تا کہ یوریشن مارکیٹوں کے تجارتی حجم میں ایران کے حصے کو اور بڑھا دے سکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =