ایشین پارلیمانی اجلاس ایشیا کی پوزیشن کی ترقی کا باعث بنے گا: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی مجلس کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایشین پارلیمانی اجلاس ایشیا کی پوزیشن کی ترقی کا باعث بنے گا.

یہ بات "علی لاریجانی" نے ہفتہ کے روز ترکی کے شہر انٹلیا پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی اور علاقائی مسائل میں اچھے دوستانہ تعلقات قائم ہیں.
لاریجانی نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے پارلیمانی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اجلاس ترکی کے ساتھ علاقے پر مذاکرات کرنے کے لئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں ایشیائی ممالک شریک ہیں جن ممالک نے جدید صدی میں معاشی ، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں اچھی چھلانگ لگائی ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایسے اجلاسوں میں ایشیائی ممالک کی صلاحیتوں سے استعمال کرنے کا مواقع فراہم کیا جاتا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اجلاس کا مقصد چند فریقی پن کو فروغ دینا ہے جو دوسرے ممالک کی پارلیمنٹوں کے ساتھ اس پر مذاکرات کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی مجلس شورای کے اسپیکر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کے روز ترکی پہنچ ہوگئے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =