ایران کی معاونت سے پاکستان میں روائتی کھیل ورزش زورخانہ ای کو فروغ دیا جائے گا

تہران، ارنا – پاکستانی کوچ نے کہا ہے کہ ایران کی معاونت سے پاکستان میں روائتی کھیل ورزش زورخانہ ای کو فروغ دیا جائے گا.

یہ بات ' ذاکر علی خان' نے پہلوانی اور روائتی کھیلوں کے پانچویں کوچنگ کورس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کی اچھی صلاحیت ہے پھر اگر ایران اور بین الاقوامی فیڈریشن پاکستان میں اس روائتی کھیل 'ورزش زورخانہ ای' کی حمایت کرے تو ہم ایران کے بعد اس کھیل کے شعبے میں بہت ترقی کر سکتے ہیں.
پہلوانی اور روائتی کھیلوں کے پانچویں کوچنگ کورس کا 7 سے 14دسمبر تک آذربائیجان، بھارت، عراق، پاکستان، ترکی، روس اور بیلاروس کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ایران میں منعقد کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =