ایران مخالف امریکی پابندیاں منشور اقوام متحدہ کے برعکس ہیں: مہاتیر محمد

تہران، ارنا – ملیشیائی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کے برعکس ہیں.

یہ بات مہاتیر محمد جو قطری دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی نشست کی شرکت کے لیے قطر کے دورے پر ہے، نے آج بروز ہفتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی  پابندیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا، ایران کے خلاف امریکی نئی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا ہے اور ملائیشیا اور دوسرے ممالک پابندیوں کی وجہ سے ایک بڑی مارکیٹ سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق، کسی ملک کے خلاف پابندیاں صرف اقوام متحدہ کے ذریعے عائد کی جانی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ دوحہ کی بین الاقوامی کانفرنس 2000ء کو عالمی اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے لیے قائم کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق دوحہ کی کانفرنس کا آج بروز ہفتہ قطری امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی' کی تقریر سے آغاز کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 3000 نمائندے شریک ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =