برطانوی ادارے کی ملک دشمن چینلز کیخلاف ایرانی شکایت موصول ہونے کی تصدیق

لندن، ارنا - برطانیہ میں میڈیا کے نگران ادارے آفکام نے ایرانی سفیر کی جانب سے فارسی میں چلنے والے ملک دشمن ٹی وی چینلز کے خلاف باضابطہ احتجاجی مراسلہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے.

یہ بات برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر "حمید بعیدی نژاد" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے فارسی زبان میں چلنے والے دشمن میڈیا کے خلاف ایرانی احتجاج کے جائزے لینے کی تیاری کا اعلان کردیا ہے۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ ہم نے ملک دشمن ٹی وی چینل بی بی سی کے خلاف شکایت کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں قائم ایرانی سفارتخانے نے  23 نومبر کو فارسی زبان میں چلنے والے بعض ملک دشمن ٹی وی چینلز سمیت "بی بی سی، ایران اینٹرنیشنل اور من و تو" جنہوں نے ایرانی حالیہ تبدیلیوں کو متعصبانہ مسخ کرکے ملک میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے خلاف وسیع پیمانے پر تشدد کا مطالبہ کیا ہے، کے خلاف برطانیہ میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارہ (OfCom)سے احتجاج کیا.
انہوں نے اس سے پہلے کہا کہ ایرانی عوام کبھی بھی بھول نہیں کریں گے کہ ملک دشمنوں ٹی وی چینلنز غیرملکی حکومتوں کے بجٹ اور پہلوی خاندان کی حمایت کے ساتھ ایران میں بدامنی واقعات کے پیش آنے کی اصلی وجہ ہیں.
ایرانی سفیر نے کہا کہ "من و تو" ٹی وی چینل معاشی لحاظ سے ایک مکمل دیوالیہ کمپنی ہے جو پہلوی خاندان کے ذریعہ ایرانی عوام کی لوٹ ہونے والی دولت کے ساتھ سرگرم عمل ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =