آسٹریا، تمام شعبوں میں ایران سے تعلقات کے فروغ پر تیار ہے

سنندچ،ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات آسٹرین سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک صوبائی اور قومی سطح پر ایران سے تعلقات کی توسیع پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آُسٹریا کو بطور دنیا کے ثقافتی طاقتوں کے مانا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "استفان شلتس" نے بدھ کے روز جنوب مغربی صوبے کردستان کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے اقتصادی اور سیاسی امور کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی حمایت کرتے ہوئے ایران سے تمام شعبوں میں شراکت داری پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے صویائی اور قومی سطح پر باہمی شرکت داری کے قیام کو آسٹرین سفارتخانے کی بنیادی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹرین سفارتخانے کے عملے، ایران کے مختلف صوبوں کا دورہ کرنے کے ذریعے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ان صوبوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے۔

استفان شلتس نے بین الاقوامی مسائل کے حل میں آسٹریا کے تعمیری کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ  تقریبا 160 سالوں پر پھیلی ہوئی ہے اور ہم اس تعلقات کو ایک مطلوبہ سطح پر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا ایک دوسرے کیساتھ ایک ثقافتی سپر پاور ہیں۔

آسٹرین سفیر نے مزید کہا کہ آسٹریا نے اب تک ایران میں 130 ثقافتی تقریبوں کا انعقاد کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =