عوامی سفارتکاری میں فارسی کے فروغ کو بڑی اہمیت حاصل ہے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ فارسی زبان کا فروغ اہم ہے اور عوامی سفارتکاری میں فارسی اور ایرانیات نہایت اہمیت کے حامل ہیں.

یہ بات سید عباس موسوی نے گزشتہ روز سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ 'غلامعلی حداد عادل' اور نائبوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کسی بھی ملک میں عوامی سفارتکاری کی ایک اہم خصوصیت اس کی زبان اور ادب ہے جو خوش قسمتی سے فارسی زبان دنیا میں اپنی پوزیشن اور مقبولیت کو حاصل کر چکی ہے لیکن ہمیں دنیا بھر میں اس زبان کے پھیلانے کیلیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی تنظیم نو کے ساتھ فارسی زبان اور ایرانیات کے لیے ایک مخصوص مرکز قائم کیا گیا جو پالیسی سازی کے علاوہ ایگزیکٹو کاموں کو بھی انجام دیتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک میں مقیم ایرانیوں کی تیسری اور چوتھی نسلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور سعدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ان کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے.

اس موقع میں 'غلامعلی حداد عادل' نے کہا کہ دوسری زبانوں کے بولنے والوں کے لیے مختلف سطحوں پر فارسی زبان کی 400 تدریسی کتابوں کی اشاعت کی گئی ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =