آسٹرین سفیر کا ایرانی صوبے کرمانشاہ کے تاریخی مقامات کا دورہ

کرمانشاہ، ارنا – ایران میں تعینات آسٹرین سفیر نے کرمانشاہ کے دلکش اور سیاحتی مقامات جیسے طاق بستان اور بیستون کا دورہ کیا.

یہ بات 'اسٹیفن شولڈز' نے گزشتہ روز صوبہ کرمانشاہ کے گورنر ' ہوشنگ بازوند' کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی.
انہوں نے کرمانشاہ کے گورنر کو ایران اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ اقتصادی تبادلوں اور دیرپا روابط سے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے دورے کرمانشاہ پر خوشی کا اظہار کیا.
آسٹریا کے سفیر نے دونوں ممالک کےدرمیان موجودہ مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم قدرتی آفات جیسے زلزلے اور سیلاب کے ریسکیو آپریشن میں تعاون کر سکتے ہیں.
اس صوبے کے 4200 تاریخی مقامات قومی ورثے کی فہرست میں درج ہیں اور ایک تاریخی مقام بھی عالمی ورثے کی فہرست میں رجسٹرد کردیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =