10 دسمبر، 2019 8:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83589587
0 Persons
امریکی میلے میں ایرانی شارٹ فلم کی نمائش ہوگی

تہران،ارنا- خاتون ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "Exam" کو امریکہ میں منعقدہ Sundance فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 35 ویں بین الاقوامی Sundance فلم فیسٹیول کا 23 جنوری سے 2 فروری تک امریکی صوبے یوٹاہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس میلے میں خاتون ایرانی ہدایت کار "سونیا حداد" کی بنائی گئی شارٹ فلم Exam کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے دیگر فلم ساز" مسعود بخشی" کی بنائی گئی فلم "Yalda" کی بھی Sundance فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔

واضح رہے کہ Exam فلم نے اس سے پہلے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ امریکن فلم ایسوسی ایشن فیسٹیول میں جیوری کی پسندیدہ فلم کی ایوارڈ کے حصول کیساتھ  2021 آسکر میلے میں شرکت کیلئے لائسنس کو حاصل کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =