10 دسمبر، 2019 7:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83589545
0 Persons
ایرانی کھیلاڑی کی عالمی کراٹے مقابلوں میں تیسری پوزیشن

مہاباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کراٹے کھیلاڑی نے قازقستان میں منعقدہ 2019 بین الاقوامی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی صوبے مغربی آذربائیجان کے علاقے مہاباد سے تعلق رکھنے والے "بہزاد خضری" نے قازقستان میں منعقدہ عالمی کراٹے مقابلوں میں -70 کلوگرام کی کیٹیگری میں برطانیہ، تاجیکستان اور جاپانی حریفوں کو شکست دے کر کوارٹر مرحلے میں جگہ بنالی۔

انہوں نے کوارٹر مرحلے میں روسی حریف کیخلاف کھیلے جانے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے اور اس ایونٹ کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم نے قازقستان کے عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کیساتھ تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 واضح رہے کہ عالمی کراٹے مقابلوں کا 26 مختلف ممالک سے آئے ہوئے 260 کھیلاڑیوں کی شرکت سے قازقستان میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =