ارنا نیوز ایجنسی، بھارتی میڈیا کیساتھ تعاون کی توسیع کیلئے آمادہ ہے: ہاشمی

تہران، ارنا - ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ارنا، بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے ایران میں تعینات بھارتی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں مزید کہا ہے کہ میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ سے ایران اور بھارت ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق "گدام دارمندرا" نے آج بروز منگل کو ارنا ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے مختلف شعبوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ کیساتھ ملاقات میں اخبار"ایران" اور ارنا نیوزایجنسی اور بھارتی ذرائع ابلاغ اور ایران میں قائم بھارتی سفارتخانے کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ہاشمی نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران آزاد تجارتی علاقے چابہار میں ایران اور بھارت کے درمیان تعاون کو اچھے انداز میں منظرعام پیش کیا گیا ہے۔

ارنا چیف نے مزید کہا کہ لیکن دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں جن کو  ارنا نیوز ایجنسی اور بھارتی سفار تخانے کے درمیان تعاون کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایران اور بھارت کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بے پناہ مشترکات، باہمی تعاون کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی مسلم آبادی، ایرانی اور بھارتی عوام کے درمیان پر خلوص محبت کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی، تجارتی، سائنسی اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع میں بھارتی اور ایرانی ذرائع ابلاغ کے موثر کردار پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =