ایران میں ای سی او ممالک یلدا تہوار کے جشن میں شرکت کریں گے

تہران، ارنا - ایران میں ہزاروں سال سے چلے آئے روائتی تہوار شب یلدا کے حوالے سے تہران کے میلاد ٹاور پر خصوصی جشن کا انعقاد ہوگا جس میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے.

تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے انعقاد کا مقصد، ایران اور ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان اور تاجیکستان میں شب یلدا کی روایتی تہوار کا تعارف ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں افغانستان اور تاجسکتان سے تعلق رکھنے والے موسیقی گروپ، خصوصی پرفارمنس کریں گے۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں محفل شعر کا انعقاد ہوگا جس میں ایران کے نامور شاعر "سیعد بیابانکی"، "ناصر فیض" اور "شہروز ایراانیان" حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شب یلدا تہوار کا 21 دسمبر کو دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور کے سعدی ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسم خزاں کی آخری رات اور موسم سرما کے شروع ہونے کو شب یلدا کہتے ہیں اور اسی لئے لوگ اس رات دیر تک جاگ کر جشن مناتے ہیں۔ یہ رات طویل ترین راتوں میں سے ایک ہے اور اس رات کے بعد دن بڑھتے جائیں گے اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔

شب یلدا جسے شب چلہ بھی کہا جاتا ہے ایران کے توسط سے رومیوں میں بھی رواج پا گیا اور رومی اسے جشن ساتورن کے نام سے مناتے ہیں۔

یلدا کے معنی تولد بھی ہے یعنی نیا۔ اورقدیم ایرانیوں کا کہنا تھا کہ شب یلدا کے بعد جب سورج طلوع ہو گا تو اس کیساتھ ہی دن کے بڑھنے کا عمل بھی شروع ہو گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =