ایرانی صوبے قزوین میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 10 فیصد کا اضافہ

قزوین، ارنا – گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی صوبے قزوین میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 10فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہر قزوین کے ثقافتی ورثہ، دستکاری مصنوعات اور سیاحت ادارے کے نائب سربراہ نادر محمدی نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روان سال کے آغاز سے 11 ہزار اور 300 غیر ملکی سیاحوں نے اس صوبے کا رخ کر لیا ہے جو پیچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے.
حسن صباح الموت کا قلعہ، مسجد جامع عتیق، سعد السلطنہ کاروانسائی، قجر کا انتھروپولوجی میوزیم اور حمام، اس شہر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات میں ہے جن مقامات کے سب سے زیادہ صفوی دور حکومت سے متعلق ہیں.
اس صوبے کے 1400 سے زائد تاریخی مقامات، قومی ورثے کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =