10 دسمبر، 2019 3:42 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83589254
0 Persons
ایران مخالف پابندیوں کیساتھ مخالفت کرتے ہیں: چین

تہران، ارنا – ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے باربار جوہری معاہدے کی حمایت اور ایران مخالف امریکی پابندیوں کے ساتھ مخالفت پر زور دے دیا.

یہ بات "چانگ ہوآ" نے منگل کے روز ایران چین کے اقتصادی تعلقات کے جائزہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ میں دونوں صدور کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات میں نیا باب کھول جس کے نتیجے میں دوطرفہ پالیسی بھروسہ بڑھ کیا گیا .
ہوآ نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات میں ایک دوسرے سے حمایت کر رہے ہیں.
انہوں نے عالمی جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس معاہدے کا تحفظ چند فریقی اور عالمی نظم کے تحفظ کا مترادف ہے.
چینی سفیر نے جوہری معاہدے کے رکن ممالک سے خلیج فارس کی سلامتی کے تحفظ کے لئے بھرپور کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نسلی ، مذہبی، سیاسی جغرافیائی تقسیم اور خطے کے بڑے ممالک کے منفی کردار بڑھتے ہوئے تنازعات کا باعث بن گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2016 سے 2017 تک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقا کا حجم 31 سے 37 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مگر اس معاہدے سے امریکی علیحدگی اور نئی پابندیوں کے آغاز کے ساتھ اس تعلقات میں بعض رکاوٹیں پیش آئی ہیں.
انہوں ںے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہے.
انہوں نے دوطرفہ ثقافتی تبادلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران دونوں تاریخی اور پرانی ملک ہیں جنہوں نے شاہراہ ریشم کی تعمیر سے دوطرفہ تعلقات قائم کئے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =