ایرانی ٹیم سوئٹزرلینڈ میں سرمائی اولمپکس مقابلوں میں حصہ لے گی

تہران، ارنا - اسکینگ کی فیڈریشن کے مطابق، ایران کے دو کھیلاڑی سوئٹزرلینڈ میں 2020 کے سرمائی اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیں گے.

'علی کلہر' اور 'رکسانا ساوہ شمشکی' دو ایرانی کھیلاڑی ہیں جو سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی جونیئر ماؤنٹین اسکیئنگ مقابلوں میں شرکت کریں گے.

ان دو کھیلاڑیوں نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں تہران میں دیزین البرز کے پہاڑی علاقے میں قائم بین الاقوامی "دیزین" سکینگ ریزورٹ میں منعقدہ کوالیفائر مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے سرمائی اولمپکس مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، 2020 کے جونیئر سرمائی اولمپکس ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں 23 دسمبر سے9 جنوری تک منعقد ہوگا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =