کوئی بھی ملک ایران کی مضبوط سلامتی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: ایڈمیرل خانزادی

اسلام آباد، ارنا – ایرانی امیر البحر نے کہا ہے کہ آج اندرونی وسائل کی وجہ سے وطن عزیز ایران کی سلامتی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم اپنے دفاع کے لئے کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی ملک ہماری مضبوط سیکورٹی کو نقصان پہنچا سکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل حسین خانزادی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر منگل کے روز اسلام آباد میں ارنا نیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ہماری سلامتی مقامی ہے اور ہم ملکی ساختہ وسائل سے اپنی سلامتی کو فراہم کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی ملک پر منحصر نہیں ہیں.

امیرالبحر خانزادی نے کہا کہ ایران مکمل طور پر خودکفیل اور خودمختار ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم کو مستقبل میں مصنوعات کی تعمیر کے لیے ایک خصوصی منصوبہ ہے جس مصنوعات ایرانی ماہرین کے ذریعے بنائی گئی ہیں.

ایرانی امیر البحر نے خطے میں غیر ملکی اور سامراجی طاقتوں کی موجودگی کو خطے میں بدامنی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا غیر مشروط انخلا خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے کو کوئی غیر ملکی فورسز کی ضرورت نہیں ہے  جس حوالے سے ایران اور پاکستان کے مواقف ایک جیسے ہیں۔

ایرانی نیول چیف نے کہا کہ ایران کو 15 پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ سمندری اور زمینی سرحد ہے جو ہم پاکستان کے ساتھ سمندر میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

امیر البحر خانزادی نے کہا کہ مستقبل میں ایران اور پاکستان مشترکہ سمندر مشق 'امان' کا انعقاد کریں گے.

قابل ذکر ہے کہ ایرانی بحریہ کا سربراہ پیر کے روز پاکستانی امیر البحر ' ظفر محمود عباسی' کی کی باضابطہ دعوت پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے جہاں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =