ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تعاون کے اجلاس کا انعقاد

نئی دہلی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تعاون کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر "علی چگنی" نے شرکت کی.

بھارت میں قائم ایرانی سفارتخانہ اور بھارتی "یوکو" بینک کے درمیان تعاون کے ساتھ اس تجارتی اجلاس کا کلکتہ میں انعقاد کیا گیا.
ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے.
چگنی نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان آئل شعبے میں تجارتی تعلقات بڑھانا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے اور امریکہ کی غیرقانونی یک طرفہ ظالمانہ پابندیوں کو دو طرفہ تعلقات کو روک نہیں کرنا ہوگا.
اس اجلاس کے دوران ایرانی سفیر بھارتی یوکو بینک کے منیجینگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تجارتی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایران کی بھارت کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ تیل کی مصنوعات سمیت کیمیکل کھاد پر مشتمل ہیں اور دوسری طرف بھارت کی ایران کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ اناج، چائے، کافی اور مصالحہ جات پر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور بھارت کے درمیان باہمی تجارتی حجم کی شرح 2016-2017 مالی سال کے دوران 9۔12 ارب ڈالر کی تھی جو 2017۔2018 مالی سال کے دوران اس میں قابل قدر اضافہ کیساتھ 8۔13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ بھارت کی ایران کو مصنوعات کی برآمدات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 5۔2 ارب ڈالر کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =