9 دسمبر، 2019 7:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83588029
1 Persons
ظریف کی افغان صدر سے ملاقات، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں کابل قیادت میں انٹرا افغان ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" پیر کے روز ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر "اشرف غنی" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت افغانستان کی حالیہ تبدیلیوں اور افغان حکومت کی قیادت میں ملک کے مختلف سیاسی ڈھروں کے درمیان امن مذاکرات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب "مولود چاووش اوغلو" کیساتھ بھی ملاقات کی۔

ظریف نے اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کو روشناس کرلیا۔

 واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا سب سے پہلا اجلاس 2011ء کو 14 ممالک بشمول ترکی، افغانستان، آذربائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغیزستان، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجیکستان، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =