عالمی جوہری ادارے کا ایران سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور

تہران، ارنا- عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے اس عزم کا اعاد ہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

آئی اے ای اے کے نئے سربراہ "رافائل گروسی" نے روسی خبر رسان ایجنسی ریانووستی کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ ایران کیساتھ معاملات میں کسی بھی ناانصافی سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے ایران کیساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کیساتھ امتیازی سلوک کا رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو سرانجام دینے پر، پُرعزم ہونے سمیت اور قانون کے پابند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران جوہری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے  کے معائنہ کاروں کیجانب سے پیش گئی رپورٹوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

ان کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ادارہ، ہر مرحلے میں باہمی تعاون پر توجہ دے گا۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے اس عزم کا اعاد ہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکی یا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =