اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات اور جرائم کا ایران سے تعاون پر تیار

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات اور جرائم کے نمائندے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں قیام سلامتی کیلئے تمام ممالک بالخصوص ایران سے تعاون پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "الکساندرفدرو" نے پیر کے روز ایرانی قومی نشریاتی ادارے کے آفس میں انسداد کرپشن سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد کرپشن کے قانون کے بل کا 2008ء میں پاس کیا گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی  گزشتہ 10 سالوں سے پہلے اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات اور جرائم کی کمیٹی میں شامل ہوگیا۔

الکساندر فدرو نے کہا کہ ایرانی حکومت کرپشن کیخلاف جنگ میں سرگرم عمل ہے اور اس کیلئے ایک مناسب طریقہ کار مرتب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ اب ایران میں انسداد منشیات اور جرائم کے کنونشن میں 140 ممالک شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات اور جرائم کا صدر مقام آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع ہے اور وہ ان ممالک کیساتھ تعاون کرتا ہے جو بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

الکساندرفدرو نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے پیمانے پر کرپشن کا لوگوں پر بُرے اثرات مرتب کردیتی ہے اور سرکاری اداروں میں بھی اعتماد کو ختم کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی ضائع کرتی ہے اور ہمیں اس کے خاتمے اور اچھی حکمرانی کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =