ایرانی نیول چیف کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے امیر البحر نے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے ہم منصب کے ساتھ پاک ایران سمندری تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستانی بحریہ کے ترجمان ایڈمیرل 'ارشد جاوید'  کے کہنے کے مطابق، ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل 'حسین خانزادی' جو آج پاکستان کے دورے پر ہے،نے پاکستانی ہم منصب 'ظفر محمود عباسی' کے ساتھ  ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.

یاد رہے کہ ظفر محمود عباسی نے گزشتہ سال کے مئی مہینے میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے بحری کمانڈرز کے 6 ویں اجلاس کی شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا تھا جس اجلاس کے موقع پر ایرانی بحری اور زمینی فورسز کے کمانڈروں کے ساتھ  بھی ملاقات کی تھی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =