ظریف کی اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ 'ہارٹ آف ایشیا' کانفرنس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب "مولود چاوش اوغلو" کے ساتھ ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف پیر کے روز استنبول میں منعقدہ 'ہارٹ آف ایشیا' کانفرنس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں اجلاس کی شرکت کے لیے ترکی پہنچ گئے.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ دیرینہ تعلقات، علاقائی اور عالمی اہم مسائل سمیت شام، عراق اور افغانستان کی پالیسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
یه بات قابل ذکر ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا سب سے پہلا اجلاس 2011ء کو 14 ممالک بشمول ترکی، افغانستان، آذربائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغیزستان، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجیکستان، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =