ایران ایشین گول بال چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی قومی گول بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی.

ایرانی ٹیم نے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں اپنی حریف میزبان ٹیم کو 3-1 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.
ایرانی ٹیم منگل کے روز فائنل مرحلے میں 2020 پیرالمپک کے کوٹہ حاصل کرنے کے لئے چین کے ساتـھ میچ کرے گی.
ان مقابلوں میں صرف فاتح ٹیم 2020 پیرالمپک کے کوٹے کو حاصل کرسکی گی.
ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کو شکست دے دی مگر چین کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی.
ایشین گول بال چیمپئن شپ مقابلوں کا 2 دسمبر سے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں انعقاد کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =