صہیونی گیدڑ بھبکی پر ردعمل، دراندازی کا دندان شکن جواب دیں گے: ایران

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ناجائز صہیونی ریاست کے حکام کی حالیہ دہمکی اور گیدڑ بھبکی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران، کسی بھی دراندازی اور احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات سید عباس موسوی' نے آج بروز پیر ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے حالیہ من گھرٹ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے غاصب صہیونی ریاست کی دہمکی اس جعلی رجیم کی بے بسی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست ان بیانات سے اپنے حکمرانوں کے اندرونی مسائل اور بحرانوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی طاقت اور عوام پر انحصار سے اپنے ملک کا دفاع کرکے ملک کے خلاف کسی بھی قسم جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =