ایرانی کھیلاڑی نے پاور لفٹنگ ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

کرمان، ارنا – ایرانی کھیلاڑی "محمد مہدی ایزدی" نے روسی دارالحکومت ماسکو میں پاور لفٹنگ ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں ایک طلائی تمغے جیتنے کے ساتھ فاتح بن گئے.

ایزدی نے ماسکو میں 2019 عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں wrp میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کھیلاڑی کا ایرانی صوبے کرمان کے شہر زرند سے تعلق ہے.
ایرانی کھیلاڑی نے ان مقابلوں کے بریسٹ پریس شعبے کے 52 کلوگرام کے زمرے میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
تفصیلات کے مطابق، 2019 عالمی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں wrp کا روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 35 ممالک کے 4000 کھیلاڑیوں نے شرکت کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =