ایران میں پینٹ صنعت کی عالمی نمائش، 18 ملکوں کی شرکت

تہران، ارنا – 19ویں پینٹ صنعت کی عالمی نمائش کا آج 18 ممالک کی شرکت کیساتھ تہران میں آغاز کیا گیا.

یہ بین الاقوامی نمائش جو 26 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے 9 سے 12 دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں جاری ہوگی.
رواں سال کی اس نمائش میں 230 گھریلو پروڈیوسروں اور اسپین، امریکہ، فرانس، چین، بھارت، جرمنی، تائیوان، جنوبی کوریا، روس، اٹلی، سویڈن، ترکی، متحدہ عرب امارات، یونان، عراق، افغانستان اور آذربائیجان کے ممالک سے 40 غیر ملکی کمپنیاں شریک کر کے اپنی نئی کامیابیوں کو منظر عام پر لائیں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =