نوعمر ایرانی طالب علم نے عالمی ابیکس مقابلوں میں فتح حاصل کرلی

چابہار، ارنا – نوعمر ایرانی ذہین طالب علم "یسرا سلیمانی" نے کمبوڈیا میں منعقدہ 2019 عالمی ابیکس مقابلوں میں فتح حاصل کرلی.

ایرانی 13 سالہ طالب علم نے اس سے پہلے ملکی اور عالمی ابیکس مقابلوں میں آٹھ بار کے لئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے جس کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر فنوج ہے.
سلیمانی اپنی دانشورانہ صلاحیتوں کی مبنی پر آٹھ منٹ سے بھی کم وقت میں ریاضی کے 200 سوالات کو حل کرسکتی ہے.
انہوں نے ان مقابلوں کے دو مختلف سطح A اور B میں شرکت کرکے ہر دو سطح پر فتح حاصل کرلی.
ذہین ایرانی طالب علم متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا میں 2018 عالمی ابیکس مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =