ایران اور عمان کا سمندری نقل و حمل کے شعبے میں ایک معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا – ایران اور عمان نے سمندری نقل و حمل اورتجارتی جہازرانی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کئے.

ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی 'محمد اسلامی' اور عمانی وزیر صنعت 'علی بن مسعود السونادی' نے گزشتہ روز سمندری نقل و حمل اور تجارتی جہاز رانی کے شعبوں میں باہمی معاہدے پر دستخط کیے جس معاہدے کے تحت فریقین نے آزاد پانیوں میں مصنوعات کی نقل و حمل اور سمندری تجارت پر اتفاق کیا.

ایرانی وزیر سڑک نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سیاسی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے پرعزم ہیں.

انہوں نے تہران میں منعقدہ ایران اور عمان کے مابین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد کو سمندری نقل و حمل میں تعاون کی توسیع کیلیے ایک اچھا موقع قرار دیا۔

انہوں نے اس کمیشن کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  اقتصادی، تجارت، سیاحت اور طبی سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون  کو فروغ دینا اس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا نتیجہ ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =