ایرانی پہلوان کی بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں تیسری پوزیشن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان "امیر حسین زارع" نے روس میں منعقدہ بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فری اسٹائل مقابلوں کا 7 دسمبر کو روسی شہر ولادیقفقاز میں انعقاد کیا گیا ہے۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے  امیر حسین زارع نے -125 کلوگرام کی کیٹیگری میں روس اور ازبکستان کی حریفوں کیخلاف کھیلے جانے میچ اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر مرحلے میں جگہ بنالی۔

وہ کوارٹر مرحلے میں روسی حرف کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے اور بالاخر درجہ بندی مرحلے امریکی حریف کیخلاف میدان میں اترگئے۔

اس میچ میں انہوں نے اپنی مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کو 0-10 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =