ایرانی فلم کو آسٹریلوی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار "نوید محمودی" کی بنائی گئی فلم " Seven and a Half " کو آسٹریلیا میں منعقدہ فارسی فلموں کے آٹھویں فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فارسی فلموں کے آٹھویں فلم فیسٹیول کا 4 سے 8 دسمبر تک آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ میلے میں ایرانی فلم Seven and a Half کو سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم نوید محمودی کی ہدیات کاری میں بنائی گئی ہے اور اس کے پرڈیوسر بھی "جمشید محمودی" ہیں۔

Seven and a Half کی کہانی افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والی 7 لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے جو مسلسل 7 ایپزود کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

فلم میں جمعہ کی رات 7 لڑکیوں کی شادی کی مختلف کہانیاں بیان کی جاتی ہیں جن میں سے ہر ایک کو کسی طرح کسی نہ کسی طرح مشکلات کا سامنا ہوجاتا ہے۔

Seven and a Half فلم، ایران اور افغانستان کی بنائی گئی مشترکہ فلم ہے۔ اس فلم کا اصل ڈسٹری بیوٹر فرانسیسی کمپنی "دریم لب" ہے جو اس فلم کو "نسرین میر شاپ" کے زیر انتظام میں شائع کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =