تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے "علی بن مسعود السنیدی" اتوار کے روز "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔
السنیدی نے ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی معاشی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی شعبے میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔
واضح رہے کہ علی بن مسعود السنیدی آج کی صبح کو بھی نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری" سے ملاقات کی۔
انہوں نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس میں بھی خطاب کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ