پابندیاں، ایران اور جارجیا کے تعاون کا موقع فراہم کرسکتی ہیں: عراقچی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے یہ پابندیاں ایران اور جارجیا کے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرسکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس عراقچی" نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے جارجیا کے ہم منصب "الکساندر خوتیسیاشویلی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خوتیسیاشویلی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جارجیا کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔

عراقچی نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جارجیا میں توانائی اور مصنوعات کے شعبے میں اچھی ٹرانزٹی صلاحتیں ہیں جو باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتی ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے یہ پابندیاں ایران اور جارجیا کے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرسکتی ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ بیرونی عناصر، ایران اور جارجیا کے تعلقات پر بُرے اثرات مرتب کر نہیں سکتے ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے جارجیا میں بڑی تعداد میں مقیم ایرانی شہریوں کے تناظر میں قونصلر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین عدالتی دستاویزات پر جلد دستخط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ جلد ہی دونوں ممالک میں قیدیوں اور مجرموں کی منتقلی کی اجازت دی جائے گی۔

 اس موقع پر خوتیسیاشویلی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے، آبخازیا اور خلیج فارس کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =