ایرانی کھیلاڑی کی ایشیائی ہارس جمپنگ مقابلوں میں پانچویں پوزیشن

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 2019 ایشیائی ہارس جمپنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ہارس جمپنگ مقابلوں کا 30 نومبر سے 8 دسمبر تک تھائی لینڈ میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے "توفان ترابی" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہردیکھاتے ہوئے پانچویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دو دیگر کھیلاڑی "عادل کشاورز" اور "فرہنگ صادقی" بھی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایشیا کی دسویں اور اکیسویں پوزیشنز کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =