ایرانی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر پاکستان کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر جنرل "قاسم رضایی" مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے سرحدی مسائل کا جائزہ لینے لیئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل رضائی نے اتوار کے روز عمان کوسٹ گارڈ کمانڈر "علی بن سیف المقبالی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، باہمی سرحدی تعاون کے فروغ سے متعلق عمان اور پاکستان کیساتھ سہ فریقی نشست کے انعقاد پر تیار ہے۔

ایرانی سرحدی کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس، سمندر میں ہونے والے بہت سے واقعات کے انتظام اور جرائم کی روک تھام میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے ایران اور عمان کے درمیان سرحدی مسائل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں کو دریپش خطرات میں قابل قدر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور خوش قسمتی سے مشترکہ سرحدوں میں کسی بھی طرح کی بدامنی نظر نہیں آئی ہے۔

جنرل رضائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 15 ہمسایہ ممالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک عمان ہے اور خوش قسمتی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، اچھی سطح پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیعمان کیساتھ 671 کلومیٹر مشترکہ سرحدیں ہیں جو دوستی اور بھائی چارے کی سرحدیں ہیں۔

ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا ہم خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں غیر خطی ممالک کی غیرقانونی موجودگی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ اور دوست ملک عمان کیساتھ  تعلقات بڑھانے پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

اس موقع پر عمان کوسٹ گارڈ کمانڈر نے ایران، عمان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی نشست کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس نشست کے انعقاد سے فریقین کے درمیان ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =