8 دسمبر، 2019 4:32 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83586379
0 Persons
 اطالوی میلے میں ایرانی فلم کی نمائش ہوگی

 تہران، ارنا-  ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "Kiarostami and His Missing Cane" کو اٹلی میں منعقدہ بین الاقوامی  IntimaLente فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی فلم ساز "محمود رضا ثانی" کی بنائی گئی فلم Kiarostami and His Missing Cane جس کی کہانی نامور ایرانی ہدایت کار "عباس رستمی" کی زندگی پر مبنی ہے، کو اٹلی میں منعقدہ بین الاقوامی IntimaLente فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نویں بین الاقوامی IntimaLente فلم فیسٹیول میں دستاویزی سنیما پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس کا مقصد منتخب دستاویزی فلموں کی نمائش کیساتھ انسانیت کے موضوعات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی IntimaLente فلم فیسٹیول کا 5 فروری کو مختلف قوموں کی پہچان کے مقصد سے دستاویزی فلم، شارٹ فلم اور فیچر فلم کے شعبوں میں انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =