ایران میں 17 ہزار گھنٹے کے مستقل مزاجی کیساتھ نینو چکنا کرنے والا سامان کی پیداواری

تہران، ارنا – ایران میں علم کی بنیاد پر کمپنی جو نینو صنعت میں سرگرم عمل ہے، نے ہیروں کے نینو پارٹیکلز پر مشتمل نینو چکنا کرنے والا سامان پیدا کی ہے جسے 15 ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔

ایرانی "پردیس کیمیا باختر" کمپنی کے تکنیکی اور پروڈکشن منیجر "ہانی فاضلی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہیروں کے نینو پارٹیکلز پر مشتمل نینو چکنا کرنے سے ایندھن کی کھپت میں 6-8 فیصد کمی اور کار کے سرعت کے وقت میں 30 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کار سے خارج ہونے والی آلودگی گیسوں کی مقدار کو 11 سے 31 فیصد تک کم کرتا ہے اور انجن آئل کی کارکردگی یا آپریبلٹی دوسرے انجن آئلز کے مقابلے میں 2 یا 3 گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
فاضلی نے کہا کہ فی الحال اس سامان کو 15 ممالک سمیت ترکی،جارجیا، آرمینیا، جمہوریہ آذربائیجان، کوسوو ، اٹلی اور عراق میں برآمد کیا جاتا ہے.
فاضلی نے کہا کہ اس سامان کا تکنیکی علم ملکی پیداوار ہے اسی لئے ہم نے برازیلی آئل کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اپنے تکنیکی علوم کو اسے فروخت کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں نینو انجن کا تیل تیار کیا جاتا ہے مگر 17 ہزار گھنٹے کی استقامت کے ساتھ ہیروں کے نینو پارٹیکلز پر مشتمل کوئی دوسری مصنوعات موجود نہیں ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =