پڑوسیوں کیساتھ تعلقات بڑھانا ہمارا اہم مشن ہے: ایرانی سفیر

اسلام آباد، ارنا – پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح اور ہمارا اہم مشن ہے.

یہ بات "سید محمد علی حسینی" نے اتوار کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہمارے ملک کی اصولی اور سنہری خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے.
حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع دینا ہمارے اہم مشن ہے.
حسینی اس سے پہلے اٹلی میں ایرانی سفیر، وزارت خارجہ کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ برائے حقوقی اور عالمی امور تھے.
"مہدی ہنر دوست" پاکستان میں سابق ایرانی سفیر کے طور پر اپنے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =