8 دسمبر، 2019 3:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83586250
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، ترکی میں منعقدہ "ہارٹ آف ایشیا" کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کل ترکی روانہ ہوجائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" کل بروز پیر کو ترکی میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ ترکی پر روانہ ہوجائیں گے۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے آٹھویں اجلاس کا "امن، تعاون اور خوشحالی" کے عنوان کے تحت ترکی میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس کانفرنس کا سب سے اہم محور امن اور افغانستان کے مستقبل کیلئے علاقائی تعاون کا فروغ ہے۔

یه بات قابل ذکر ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا سب سے پہلا اجلاس 2011ء کو 14 ممالک بشمول ترکی، افغانستان، آذربائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغیزستان، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجیکستان، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =