ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی نے 2020 المپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا

رشت، ارنا – ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی "آرمین ہادی پور" نے روس میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ 2020 المپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا.

ہادی پور نے روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ 2019 گرینڈ پری تائیکوانڈو مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے پہنچنے کے ساتھ جاپان میں 2020 المپک مقابلوں کے کوٹے کو اپنے نام کرلیا.
ہادی پور نے ماسکو میں منعقدہ گرینڈ پری تائیکوانڈو مقابلوں کے 58 کلوگرام کے زمرے میں اپنے سنگالی اور پرتگالی حریفوں کو جارحانہ شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق، 2019 گرینڈ پری تائیکوانڈو مقابلوں کا جمعہ اور ہفتہ کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا گیا جس میں 128 کھیلاڑی نے شرکت کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =