جوہری معاہدے کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے: یورپی یونین

تہران، ارنا – یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے.

یہ بات "جوسپ بورل" نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تمام فریقین اس کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کریں.
بورل نے کہا کہ جوہری معاہدہ عالمی سلامتی اور جوہری ہتھیار کے عدم پھیلاؤ کے لئے ضروری ہے ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دستخط ہونے والے معاہدے کے لئے ذمہ دار ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور حالیہ منفی رجحان کو تبدیل کرنے کی حمایت کر رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو ویانا میں انعقاد کیا گیا.
جوسپ بورل ایک ہسپانوی سفارتکار ہیں جو حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں.
بورل سے پہلے خاتون یورپی فیڈریکا مغرینی اس عہدے پر فائز رہ چکی تھی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =