دشمن ایرانی معیشت کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود دشمن ہماری معیشت پر نقصان نہیں پہنچ سکے ہیں.

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز اتوار پارلیمنٹ کو 1399 ہجری شمسی کے بجٹ کا بل پیش کرنے کے بعد کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 1399 کا بجٹ رواں سال کے بجٹ کی طرح  پابندیوں کے سامنے مزاحمت اور اقتدار کا بجٹ ہے، یہ بجٹ دنیا کو اعلان کرتا ہے کہ ہم پابندیوں کہ باوجود ملک کو چلائیں گے.

روحانی نے کہا کہ گزشہ 9 مہینوں میں ایران کے خلاف پابندیوں اور دباو میں شدت کے باوجود حکومت کے بڑے منصوبے یا افتتاح کئے گئے ہیں یا سال کے آخر سے پہلے افتتاح کردئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن(امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست) ہماری معیشت کو شکست دینا چاہتے تھے لیکن ایرانی عقلمند عوام نے اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا.

ایرانی صدر نے ایرانی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں 35 ڈیموں کے افتتاح سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =