عمان کیساتھ رقم کی منتقلی میں آسانی آئے گی: سربراہ ایرانی مرکزی بینک

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ رقم کی منتقلی میں آسانی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار "عبد الناصر ہمتی" نے سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور کیساتھ ایک  ملاقات میں گقتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور عمان کے درمیان بینکنگ اور تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے اوراسی راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ہمتی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے  ایران اور عمان کے معاشی اور تجارتی تعلقات کی راہ  میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور دونوں ممالک کے تاجروں اور کارو باری حلقوں کو اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کیلئے منصوبہ بندیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان کا حوالہ دیتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ اور ان کے عمانی ہم منصب سے کیے گئے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے سرگرم اقتصادی کارکنوں کے درمیان رقم کی آسان منتقلی، باہمی معاشی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ  باہمی معاشی اور سیاحتی تعلقات کے فروغ کیلئے ایران اور عمانی کے درمیان سمندری اور فضائی  نقل و حمل  ک لائنوں کی توسیع کا سنجیدگی سے تعاقب کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر عمانی وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے بھی ایران سے معاشی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک اسی سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =