ایران کی 22 جامعات، گرین میٹرکس کی عالمی درجہ بندی میں شامل

تہران، ارنا- عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 22 جامعات شامل ہوگئی ہیں جن میں سے زنجان یونیورسٹی، ایران میں پہلی پوزیشن اور دنیا میں 48 ویں پوزیشن پر کھڑی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 2019 عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز کی تازه ترین درجه بندی میں دنیا کی 780 جامعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

گرین میٹرک کا دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی حیثیت اور ماحولیاتی پالیسیوں سمیت پائیدار ترقی کا ایک جامع جائزہ فراہم کرنے کے مقصد کے سے قیام عمل میں آیا ہے۔

گرین میٹریکس، اپنی نوعیت میں یونیورسٹی کے منتظمین اور پالیسی سازوں کو ماحولیاتی مسائل اور توانائی کی کھپت سے آگاہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

ماحولیات اور انفراسٹرکچر، توانائی اور آب و ہوا کی تبدیلی، فضلات کا انتظام، پانی، ٹرانسپورٹ اور تعلیم اور تحقیق وہ اقدامات ہیں جو اس درجہ بندی کے نظام میں جامعات کا موازنہ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

یونیورسٹیوں کو جانچنے کے لئے گرین میٹرکس کا ماخذ وہ سوالنامہ ہے جو ان جامعات کیلئے بھیج دیا ہے۔

زنجان، کاشان، گیلان، اصفهان، الزهرا(س)، فردوسی مشهد، صنعتی شاهرود، رازی کرمانشاه، محقق اردبیلی، سائنس اور تحقیقات، آزاد یونیورسـٹی، تهران، اراک، بوعلی سینا همدان، شیراز، امیرکبیر، شریف، یزد، تبریز، زنجان میڈیکل سائنس وه ایرانی جامعات ہیں جن کو عالمی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں شامل کر دیا گیا ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =