7 دسمبر، 2019 6:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83584894
0 Persons
ایرانی صدر کے دورہ جاپان کی تیاریاں ہو رہی ہیں: عراقچی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں مہینے کے آخری دونوں میں ایرانی صدر کے ممکنہ دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ویانا کے دورے پر آئے ہوئے اعلی ایرانی سفارتکار سید "عباس عراقچی" نے جاپان کی این ایچ کی چینل کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ جاپان کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں ہوگئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے فیصلہ کا جائے گا۔

عراقچی نے کہا کہ جاپان، ایران کا اقتصادی شراکت دار ہے اور ساتھ ساتھ ایران کیلئے ٹیکنالوجی خدمات کو فراہم کر رہا ہے اور دوسری طرف جمہوریہ اسلامی ایران بھی، جاپان کی تیل ضروریات کو بدستور فراہم کر رہا ہے۔

 نائب ایرانی وزیر خارجہ نے جاپان کیساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ مستقبل میں جاپان کو ایرانی تیل کی از سر نو برآمدات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز ٹوکیو کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے چابانی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات میں ایرانی صدر مملکت کے خصوصی پیغام کو ان کا حوالہ کردیا۔

اس کے علاوہ جاپان کے وزیر اعظم "ابے شنزو" نے بھی حالیہ مہینوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرتے ہوئے صدر مملکت سمیت قائد اسلامی انقلاب کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ کسی بهی جاپانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ایران تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =