ایرانی جوہری توانائی کی 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی

کرج، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے خصوصی مشیر نے کہا ہے ایران میں 8 اپریل 2020 کو جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت اس شعبے میں ملک میں تیار کردہ 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "علی اصغر زراعان" نے ہفتہ کے روز کرج آزاد اسلامی یونیورسٹی میں ایرانی جوہری توانائی کی کامیابیوں سے متعلق منعقدہ 50 ویں نمائش کے افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں، سنٹری فیوجز کی نئی نسلوں، جوہری پاور پلانٹس اور ہیوی واٹر کے شعبے میں ہیں۔

اراک جوہری ری ایکٹر کے ثانوی سرکٹ کی رونمائی ہوگی

زارعان نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اراک جوہری ری ایکٹر کے ثانوی سرکٹ کی رونمائی ہوگی جو ایک بہت بڑے اقدام سمجھایا جاتا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے خصوصی مشیر نے مزید کہا کہ آئندہ دو سال تک بھی اراک تحقیقاتی ری ایکٹر مکمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جوہری توانائی ادارہ نے تحقیقات کو کمرشلائزیشن بنانے کا رویہ اپنایا ہے جس کے ذریعے سائنس کو ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی پیدوار کی خدمت میں قرار دیا جاتا ہے اور اس مقصد کا ابھی ایرانی جوہری ادارے میں حاصل کیا گیا ہے۔

10 لاکھ افراد کا جوہری توانائی صنعت میں تیار کردہ ریڈیوفرماسٹیکلز کا استعمال

زارعان نے کہا کہ ابھی ملک میں 10 لاکھ افراد نے ایرانی جوہری توانائی صنعت میں تیار کردہ ریڈیوفرماسٹیکلز کا استعمال کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ 190 سے زائد طبی اور صحت سے متعلق مراکز بھی ملکی ساختہ ریڈیوفرماسٹیکلز کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زارعت اور تابکاری کے نظام میں بھی ایرانی جوہری توانائی ادارے کی کامیابیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =