7 دسمبر، 2019 4:14 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83584721
0 Persons
امریکہ میں غیرقانونی گرفتار ایرانی سائنسدان کی رہائی

تہران، ارنا – ایرانی پروفیسر "مسعود سلیمانی" کو امریکہ میں ایک سال تک غیرقانونی گرفتاری کے بعد وزیر خارجہ کے دورے زیورخ کے موقع پر رہا اور ایرانی حکام کے حوالہ کردیا گیا۔


ایرانی وزارت خارجہ، سیکورٹی ادارے اور ایرانی عدلیہ کی اسٹریٹجک کوششوں اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی ثالثی کے ساتھ ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی جو امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے بے بنیاد الزام پر گرفتار کیا گیا تھا، جلد وطن میں واپس آئیں گے.
اس سلسلے میں ایران میں گرفتار امریکی جاسوس "ژائو ونگ" کو بھی رہا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام کے حوالہ کردیا گیا.
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے زیورخ میں پروفیسر مسعود سلیمانی کا استقبال کیا.


یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک پروفیسر اور سٹیم سیل کے محقق کی حیثیت سے امریکہ روانہ ہوگیا مگر ویزا ملنے کے باوجود شکاگو کے ہوائی اڈے پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر گرفتار اس کے بعد علاقے جورجیا میں آٹلانٹا "دیتون" جیل میں منتقل کردیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =