عمران خان کا ایران کیساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دے دیا.

"عمران خان" نے ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر تجارت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیں قائم کرنے میں تیزی چلانے کا مطالبہ کیا.
پاکستانی میڈیا کے مطابق، عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی مارکیٹیں قائم کرنے پر دلچسبی کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت ایران اور افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر کی ذمہ دار ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی صوبے بلوچستان کے چیف کلکٹر کسٹم "رضا بلوچ" نے 30 نومبر کو ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران سرحدی تجارتی کمیشن کے ساتویں اجلاس میں کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیں قائم کی جائیں.
یہ مارکیٹیں ایران سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی علاقے تفتان، پنجگور، مند اور گبد میں قائم کی جائیں گی جو ایرانی علاقے میرجاوہ، کہک سراوان، پشین اور ریمدان سے ملیں گی.
اس مارکیٹوں کے قیام کا مقصد سرحدی شہریوں کی معیشت کی سہولیات کی فراہمی اور تجارتی تبادلات ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =