جاپان ایرانی وزارت توانائی کیساتھ باہمی تعاوں کا خواہاں

تہران، ارنا – جاپان کے مشرقی وسطی تعاون کا مرکز(JCCME) ایرانی وزارت توانائی کیساتھ تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کے فروع کا خواہاں ہے.

جاپان کے مشرقی وسطی تعاون کے مرکز(JCCME) کے ڈائریکٹر جنرل 'ہیروتو' نے گزشتہ روز تہران میں منعقدہ ایک نشست کے موقع پر ایرانی توانائی وزیر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ' محمدعلی فرحناکیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں جاپانی اساتذہ کی موجودگی میں تعلیمی کورسز اور خصوصی سیمینار کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا.

اس موقع میں ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جاپانی حکام کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 2020 میں پانچ تربیتی کورسز اور بجلی اور پانی سے متعلق چھ خصوصی سیمیناروں کا انعقاد کیا جائے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =