ایران کے میزائل اور خلائی پروگرام پر کوئی حد مقرر نہیں: روسی مندوب

نیو یارک، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ کسی بین الاقوامی فورم کی جانب سے ایران پر میزائل اور خلائی منصوبوں کی ترقی کیلئے کوئی پابندی عائد نہیں ہوئی.

اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب ںے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام سے ایک خط میں لکھا ہے کہ ایران اقوام متحدہ اور این پی ٹی جیسے متعدد معاہدوں کا رکن ہے.
اس خط کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے علاوہ کوئی بھی معاہدے نے ایران کے میزائل اور خلائی پروگرام کے فروغ پر پابندی نہیں عائد کی ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران سے متعلق قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گی ہے۔
ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض ممبروں کی جانب سے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (MTCR) کے مسخ کرنے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا.
اس خط میں آیا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ الزام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ممبر کی جانب سے لگایا جاتا ہے جس نے خود قرارداد نمبر 2231 پر مکمل عمل درآمد کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اس اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے پیراگراف 25 کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =